تازہ ترین
Home / Tag Archives: Nawaz Sharif

Tag Archives: Nawaz Sharif

وزیراعظم کے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے انتظامات مکمل

522551-nawaz-1464542143-160-640x480

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریفآج لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔جیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہونا ہے تاہم اس سے قبل وزیراعظم آج ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ وزیراعظم لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ گئے جہاں سے وہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں بجٹ پر بات چیت کے بعد اس کی منظوری بھی دی جائے گی۔دوسری جانب سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ یا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کے لئے وفاقی کابینہ کے کسی بھی رکن کو نامزد کرسکتے ہیں اور نامزد کردہ رکن آئین کی شق 48 کے تحت امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعظم یا کابینہ کی سفارشات کے مطابق عمل کریں گے۔

مشکل کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کی انقرہ دھماکے کی مذمت

454331-NawazSharif-1455778533-704-640x480

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں فوجی بسوں پر دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان میں ترکی کے شہر انقرہ میں بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب فوجیوں کو لے جانے والی بسوں پر دہشت گرد حملے میں 28 اہلکار ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور انتہا پسندی کیخلاف قومی عزم غیرمتزلزل ہے، وزیراعظم

443252-pmnawaz-1454322360-620-640x480

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سمیت ملک میں امن و امان کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سانحہ چارسدہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جب کہ شرکاءکو دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کے شواہد بھی دکھائے گئے۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے شرکاءکو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیاں قابل ستائش ہیں، ملک میں دہشت گردوں مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور بچوں کو اسکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور انتہا پسندی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔

کراچی میں مکمل امن ہونے تک رینجرز موجود رہے گی، وزیر اعظم نواز شریف

441955-ganja-1454142385-860-640x480

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں مکمل امن ہونے تک رینجرز موجود رہےگی اور اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ معاملات بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تھے ،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارتی وزیرخارجہ پاکستان آئیں لیکن پٹھان کوٹ واقعے نے مذاکراتی عمل کو متاثر کیا، اس واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور ہم اس کی تہہ تک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناو¿ نہیں بڑھنا چاہیے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان نے خود قدم اٹھایا اوراس سلسلے میں انہوں نے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کیا۔
ملک کی معاشی صورت حال پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں حکومت ملی تو خزانہ خالی تھا، 2013 کی نسبت آج کا پاکستان زیادہ پرامن اور خوشحال ہے، عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کو مثبت انداز میں دیکھا جارہا ہے، صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے، لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر21 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے اثرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، مہنگائی کنٹرول کررہے ہیں، افراط زر 2 فیصد تک نیچےآگئی ہے، آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کےنتائج بہت اچھے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر عملدرآمد تیزکرنےکی ضرورت ہے، دہشت گرد اب بھی اپنی موجودگی کااحساس دلاناچاہتے ہیں لیکن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیں گے۔ کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے باعث امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی اور حالات میں واضح بہتری آئی ہے، شہر کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں اور عوام حالات میں بہتری کا خود اعتراف کررہے ہیں، کراچی میں مکمل امن ہونے تک رینجرز موجود رہےگی اور اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔