تازہ ترین
Home / Tag Archives: Nawaz Shairf

Tag Archives: Nawaz Shairf

وزیراعظم کا لندن سے پاکستان کے بجائے سعودی عرب جانے کا امکان

529691-NawazSharif-1465418483-668-640x480

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف رمضان المبارک کاآخری عشرہ مکہ اورمدینہ میں گزارنے کاادارہ رکھتے ہیں اور عیدالفطرکے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔وزیراعظم نوازشریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ وہ صحت یابی کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرنے اورعمرے کیلیے سعودی عرب جانے کاارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بات شریف فیملی کے قریبی ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے لندن سے واپسی پر سعودی عرب میں قیام کاارادہ ظاہر کیا ہے تاہم یہ ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے۔ذرائع نے بتایا وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اورامید ہے کہ انھیں ایک 2 ہفتوں میں فضائی سفرکرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب جانے کا مقصدا?رام کرنا اوررمضان المبارک کے باقی دن وہاں گزارنا ہے۔ وزیراعظم کی صحت نے اجازت دی تو وہ اس دوران عمرہ بھی اداکریں گے۔

نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والوں کے پاس خیبرپختونخوا بھی نہیں رہے گا، وزیراعظم

514160-nawaz-1463469268-503-640x480

ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والوں کے پاس 2018 کے انتخابات میں خیبر پختونخوا بھی نہیں رہے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کے نصیب میں دھرنے اور ہمارے نصیب میں کام ہے، وہ دھرنے دیتے رہیں اور ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، ہمارے کام دکھاوے کے لئے نہیں ہیں، نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والے خیبر پختونخوا کو نیا خیبر پختونخوا نہیں بناسکے پاکستان کو نیا پاکستان کیا بنائیں گے، لاہور ملتان راولپنڈی نے میٹرو بس بنا دی پشاور میں ابھی تک کیوں نہیں بنائی گئی۔ پاکستان کو حاصل کرنے کا سوچنے والے خیال کریں کہ یہ خیبرپختونخوا بھی ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، 2018 کے انتخابات میں ان کے ہاتھ سے خیبر پختونخوا بھی نکل جائے گا کیونکہ لوگ جان گئے ہیں کہ یہاں کوئی نیا پاکستان نہیں بن رہا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اس ملک کے نوجوان عمران خان کے لیے کھلونا ہوں گے لیکن ان کے اور مولانا فضل الرحمان کے لیے یہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں، مولانا فضل الرحمان جب بھی ملتے ہیں وہ ہمیشہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اصولوں پر ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے درمیان نئی شراکت داری قائم ہورہی ہے، جو دیرپا ہوگی۔وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں ایک زرعی یونیورسٹی بنے گی، اس کے علاوہ انہوں نےسول ایوی ایشن کو ڈی آئی خان ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لئے آپریشنل کرنے کا کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں آرمی چیف نے پاناما لیکس کے اثرات پر بھی بات کی، ذرائع

509178-nawazraheel-1462877081-299-640x480

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میںکومبنگ آپریشن اور دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
جیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات ہوئی جس کے دوران ملکی سلامتی، کومبنگ آپریشن اورآپریشن ضرب عضب سمیت ملکی داخلی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے ملاقات میں پاناما لیکس کے اثرات پربھی بات کی، آرمی چیف نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے ضروری ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ جلد حل کیا جائے کیوں کہ اس کے اثرات ملکی سلامتی اور سیکیورٹی چیلنجزپر پڑرہے ہیں۔

وزیراعظم کی جناح اسپتال آمد، لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

480364-NawazSharifWeb-1459145301-251-640x480

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے جناح اسپتال میں گلشن پارک میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔وزیراعظم نواز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ہمراہ لاہور پہنچے جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ جناح اسپتال میں لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی اور انھیں پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر نواز شریف نے زخمیوں کو یقین دلایا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی اور انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے گلشن پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

449573-NawazSharif-1455188182-999-640x480

دوحا: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال پہلے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن اب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کراچی کے لوگ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتر آئی ہے جس سے وہ خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کو توانائی کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں تھے، قوم کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پچھلے 15 سال میں بجلی کے منصوبے نہیں لگائے گئے، کیا سارے کام ہمارے کرنے کے لئے چھوڑ دیئے گئےہیں؟ یہ ملک دوستی نہیں کہ پاکستان کو اندھیروں اور بدحالی میں دھکیل دیا جائے، چین توانائی منصوبوں پر قرضے نہیں دے رہا بلکہ سرمایہ کاری کررہا ہے، قطر کے ساتھ ایل این جی سمیت تاریخی معاہدوں پر دستخط کئے گئے، ایل این جی کے ذریعے ملک سے بجلی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ قیمتوں میں بھی کمی کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف پاکستان میں معاشی انقلاب برپا ہو گا بلکہ اس معاہدے کے ثمرات سے خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہو سکیں گے۔ گلگت سے چین تک ہائی وے بن چکی ہے جب کہ چین کی سرحد سے مانسہرہ تک ایکسپریس وے بن رہی ہے، 1999 کے بعد بھی ملک کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا مگرمحروم رکھا گیا، بے عملی کے 15 سے 20 سال کے بعد دوبارہ ٹریک پرآنا بہت مشکل ہوتا ہے، ایسے کام کرنا چاہتے ہیں کہ قوم فخر کرے۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین سے کہا ہے کہ ہڑتال ختم کر دیں اور ادارے کو بہتر بنائیں، پی آئی اے بھی ترقی کرے گی اور ہم اسے قطر ایئر ویز کے برابر لائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال پہلے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر ہیں، ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ہمارے معاشی اشاریئے بہترہو رہے ہیں، دوستی اور تعلقات کو ملک کے معاشی مفادات تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قطرکے ساتھ تعلقات کو اور بھی مضبوط بنانا چاہتے ہیں، قطرکے حکام سے پاکستانیوں کی تعریف سن کربہت خوشی ہوئی، یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ قطر کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی اہم کرداد ادا کر رہی ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے قطرسرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبداللہ محمد الثانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو مختلف مراعات دی جارہی ہیں اس لئے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرامن اور سازگار ماحول ہے اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔