تازہ ترین
Home / Tag Archives: Army Cheif

Tag Archives: Army Cheif

وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف کا سعودی عرب میں فوجی مشقوں کا معائنہ

467897-ISPR-1457598610-793-640x480

ریاض: وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی “رعد الشمال” مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک کی فوجیں شریک ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف اورا?رمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کے دوران فوجیوں کی ماہرانہ صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔آئی سی ایس پیآر کے مطابق فوجی مشقوں میں سعودی قیادت کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان اور رہنما بھی شریک ہیں جب کہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں مجموعی طور پر بڑی تعداد میں شرکا موجود ہیں۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست دائر

441933-supremecourt-1454138979-391-640x480

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پرعوامی ریفرنڈم کرانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔جیو پاکستان کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست محمود اخترنقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں صدرمملکت ، وزیراعظم، وزارت دفاع، قانون، داخلہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت میں بھی توسیع دی گئی، موجودہ داخلی و خارجی حالات کے پیش نظرجنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع دی جائے، سپریم کورٹ اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا ریکارڈ اورنوٹی فکیشن بھی طلب کرے اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ میں موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔