تازہ ترین
Home / شوبز / حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہوں، دپیکا پڈوکون

حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہوں، دپیکا پڈوکون

417154-dapika-1450628982-699-640x480ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ فلم باجی راو¿ مستانی میں کاشی بائی کا کردار آئندہ کبھی نہیں ادا کروں گی کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہیں جب کہ یہ کردار ان کے مزاج کے خلاف ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ فلم “باجی راو¿ مستانی” میں کاشی بائی کے کردار نے ان کا دل توڑ دیا ہے کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہیں اس لئے وہ اس طرح کا کردار ادا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں لیکن فلم کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے یہ کردار ادا کیا تاہم آئندہ اب اس قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کریں گی۔دپیکا نے اعتراف کیا کہ فلم میں مستانی کا کردار ان کے نظریات کے خلاف تھا لیکن اس کے باوجود اسے بھرپورانداز سے ادا کیا اورکسی بھی لمحے یہ احساس ہونے نہیں دیا کہ وہ اس کردارکے حق میں نہیں لیکن کاشی بائی ایک حقیقی کردارہے جسے فلم میں اسی طرح پیش کرنے کی کوشش کی۔بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اکیسویں صدی ہے اگر کسی خاتون کا شوہر اسے دھوکا دے رہا ہو تو خاتون کو بھی چاہیئے کہ اسے چھوڑ دے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم “باجی راو¿ مستانی” میں باجی راو¿ (رنویر سنگھ) کی دوسری بیوی کا کردارادا کیا ہے۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>