Wednesday , August 5 2020
تازہ ترین
Home / صحت / نیند قوت مدافعت کیسے مضبوط کرتی ہے؟

نیند قوت مدافعت کیسے مضبوط کرتی ہے؟

جس طرح کسی بھی فرد کے پ±رسکون رہنے کیلیے اس کے معاشی حالات کا بہتر ہونا نہایت اہم ہے۔ اسی طرح انسان کی صحت کے لئے نیند کا بہتر اور مکمل ہونا نہایت ضروری ہے۔نیند کی دو اقسام ہیں: طبعی نیند اور غیر طبعی نیند۔ غیر طبعی نیند میں نڈھالی ، بیماری اور دواءسے لائی گئی نیند شامل ہے۔ صحت اور قوتِ مدافعت کی محافظ اور جسمانی طاقت کو بڑھانے والی نیند ’طبعی نیند ‘ ہے۔ غرض کہ طبعی نیند ایک ایسی کیفیت ہے، جس کے دوران نئے خلیات پیدا ہوتے ہیں۔ سانس کی رفتار نیند کے دوران ہلکی ہوتی ہے مگر تازہ ہوا سارے پھیپھڑے میں پھیلتی ہے۔اسی طرح دل کی رفتار بھی ذرا ہلکی مگر پ±ر زور ہوتی ہے۔ تازہ اور صاف خون پیدا ہو رہا ہوتا ہے۔اسی دوران اگر جراثیم خون میں سرایت کرجائیں تو وہ بھی بے اثر ہو جاتے ہیں مگر ایسے جراثیم جو نیند کے دوران میں صاف نہ ہو سکیں، اور نیند کے دوران ان پر قوتِ مدافعت حملہ ا?ور بھی ہو چکی ہو تو یہ جراثیم اپنے کو بچانے کی خاطر زہریلا مواد خارج کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں نیند کا سلسلہ ٹوٹ جاتاہے یوں قوتِ مدافعت کمزور ہو جاتی ہے۔ جراثیم قوتِ مدافعت کے مضبوط جراثیم کش نظام سے بچنے کے لئے یہی ایک رستہ اختیار کرتے ہیں کہ وہ سونے والے کو نیند سے بیدار کر دیں۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*