Wednesday , August 5 2020
تازہ ترین
Home / پاکستان / پاکستان مےں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 906 ہوگئی

پاکستان مےں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 906 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 906 ہوگئی جب کہ 564 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 1523 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 906 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9077 ہے، سندھ میں 8640، خیبرپختونخوا میں 3712، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 388، اسلامآباد میں 521 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔
اموات:
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 157، پنجاب میں 175، بلوچستان 22، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا کے 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*