تازہ ترین
Home / پاکستان / ملتان میں ایک کروڑ سے زائد کی بینک ڈکیتی، ملزم فرار

ملتان میں ایک کروڑ سے زائد کی بینک ڈکیتی، ملزم فرار

592110-bank-1472285288-924-640x480

ملتان: بہاولپور بائی پاس پر 10 ملزمان نجی بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔جیو پاکستان کے مطابق ملتان کے علاقے بہاولپور بائی پاس پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ایک کروڑ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ نجی بینک میں 10 سے 12 ڈاکوو¿ں کی لوٹ مارکی اطلاع ملتے ہی سی پی او، آرپی او، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس وقت تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔ایس پی کینٹ کے مطابق عینی شاہدین نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے ڈاکوو¿ں کی تعداد 10 سے 12 تھی جن میں کچھ نقات پوش جب کہ بعض نے اپنا چہرہ نہیں چھپایا تھا۔ ڈاکوو¿ں نے پہلے سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو یرغمال بنایا اور 5 سے 10 منٹ کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹی اور 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر فرار ہوئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں تعینات گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>