تازہ ترین
Home / پاکستان / شاہد حامد قتل کیس؛ عدالت کا قائد ایم کیوایم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

شاہد حامد قتل کیس؛ عدالت کا قائد ایم کیوایم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

554014-MQMflagFile-1468224911-743-640x480
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کے تفتیشی افسر کو مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے قائد سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لئے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ جیو پاکستان کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کو پیش کیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ کیس میں نامزد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، ندیم نصرت، راشد اختر عرف شیخ ، اطہر حسین اور سہیل زیدی ملک میں نہیں ہیں، اس لئے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ جس پر عدالت نے تفتیش افسر کو حکم دیا کہ کیس میں گرفتار نہ کئے گئے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو 1997 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کیا گیا تھا اور قتل کیس میں ایک مجرم صولت مرزا کو پہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہے۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>