تازہ ترین
Home / دنیا / چین میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک

چین میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک

542640-ChinaAccidentWeb-1466942346-204-640x480

بیجنگ: چین کے وسطی صوبے ہنان میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہنان میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی اورا±س نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 56 افرادسوار تھے جب کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئل لیک ہونے کی وجہ سے بس سڑک کنارے نصب بیریئر سے ٹکرا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہر سال ٹریفک حادثات کی وجہ سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>