تازہ ترین
Home / پاکستان / وزیراعظم نواز شریف عید الفطرسے پہلے پاکستان آجائیں گے، عابد شیرعلی

وزیراعظم نواز شریف عید الفطرسے پہلے پاکستان آجائیں گے، عابد شیرعلی

531205-Abidsherali-1465639425-643-640x480
فیصل آباد: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور وہ انشائ اللہ عید الفطر سے پہلے پاکستان آجائیں گے.فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ پاناما پیپرزمیں وزیراعظم کا نام نہیں، اس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، ٹی او آرکے معاملے پر حکومت کی نیت صاف ہے، ہم معاملے کو حل کرنے کے لیے ہر قسم کا تعاون کررہے ہیں۔ اس پر سڑک کی سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، امید ہے کہ انشاءاللہ عید الفطر سے پہلے پاکستان آجائیں گے.لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سحراورافطار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے، لوڈ شیڈنگ میں جلد کمی آئےگی ملک بھر کے صنعتی علاقوں میں 5 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جسے 4 گھنٹے تک لانے کی کوشش کی جارہے ہے۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>