تازہ ترین
Home / سپورٹس / چوبیس سالہ فٹ بالر میچ کے دوران چوٹ لگنے سے چل بسا

چوبیس سالہ فٹ بالر میچ کے دوران چوٹ لگنے سے چل بسا

518346-Argentinefootballerdies-1463992399-458-640x480

ارجنٹینا: ارجنٹائن کا ایک فٹ بالر ساتھی کھلاڑی سے جھگڑے کے بعد غلطی سے دوسرے کھلاڑی کی کہنی سے سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔یہ افسوس ناک واقعہ ارجنٹینا کے ویلا ایلزا صوبے میں پیش آیا، جہاں سان جارج اور ڈیفینسو روز کلب کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا۔ اس دوران سان جارج کلب کے چوبیس سالہ کھلاڑی مائیکل فیور کی بال چھیننے کی کوشش کرنے والے حریف کھلاڑی سے ٹکر ہو گئی۔ دونوں میں تلخ کلامی ہورہی تھی کہ دور سے بھاگ کر آتے ایک کھلاڑی نے مائیکل کے سر پر غلطی سے کہنی مار دی، اچانک حملے پر وہ دوبارہ زمین پر گر گئے۔اس واقعہ کے بعد مائیکل فیور کو فوراً طبی امداد دینے کے لیے اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹرز انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ افسوس ناک واقعے پر ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھی گہرے د±کھ کا اظہار کرتے ہوئے مائیکل کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>