تازہ ترین
Home / دنیا / چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ؛ 19 مزدور ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ؛ 19 مزدور ہلاک

477532-china-1458804421-489-640x480

بیجنگ: چین کے شمالی حصے میں کان حادثے میں 19 مزدور ہلاک ہوگئے۔چینی حکام کے مطابق چین کے صوبے شانزی کے شہر شوزہوا میں کان میں 129 مزدور کام کر رہے تھے کہ کان بیٹھنا شروع ہوگئی تاہم حادثے کے وقت 110 مزدور باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم 19 مزدورنہ نکل سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ حادثہ گیس لیکیج، آگ لگنے یا سیلاب کے باعث پیشآیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کےآغاز میں بھی چین کے صوبے جیلن میں کان حادثے میں گیس لیکج کے باعث 12 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>