تازہ ترین
Home / دنیا / افغانستان میں طالبان دھڑوں میں تصادم سے 67 جنگجوہلاک

افغانستان میں طالبان دھڑوں میں تصادم سے 67 جنگجوہلاک

467721-AFghanistan-1457560486-511-640x480

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں طالبان کے پولیس ہیڈ کوارٹرز اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفاتر پر حملے میں 2 پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں7 دہشت گرد مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمندکے ضلع گریشک میں 10 عسکریت پسندوں نے پولیس کے صدردفاتراورانٹیلی جنس دفاترپرحملہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے 7سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ہیں، کم ازکم 2 پولیس افسرہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبہ ہرات میں طالبان کے 2 دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 2 سینئررہنماو¿ں سمیت67 جنگجوہلاک ہوگئے،طالبان نے 11 شہریوں کو اغواکرلیا۔صوبہ ہرات میں طالبان کے 2 دھڑوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،مارے گئے 2 سینئر رہنما و¿ں کی شناخت ملا ملک اورملاوکیل کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 2سینئرطالبان رہنماو¿ں ملا صمد اورملانانگی الہی کے درمیان جھڑپیں پیر سے ضلع شندد میں شروع ہوئیں۔ طالبان نے شمالی صوبہ سرائے پل میں ہائی وے سے 11 شہریوں کو اغوا کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انھیں روک کر اغواکرلیا۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہارمیں داعش کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>