Sunday , December 5 2021
تازہ ترین
Home / شوبز / ایان علی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ایان علی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

467821-nni-1457590523-749-640x480

اسلام آباد: غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔جیو پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ کسٹم عدالت نے پاسپورٹ واپسی کا حکم ایان علی پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد دیا، سپریم کورٹ کسٹم جج کے خلاف کارروائی کے احکامات صادر فرمائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی کا پاسپورٹ رجسٹرارسپریم کورٹ کے پاس جمع کروانے کا حکم دیاجائے کیونکہ ملزمہ کو پاسپورٹ واپس کرنا غیر قانونی طور پر دیاگیا ہے۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو عدالت نے پاسپورٹ سے متعلق 10،10 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض پاسپورٹس واپس کئے تھے۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*