جمعرات , جولائی 9 2020
تازہ ترین
Home / پاکستان / یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 30 پاکستانیوں کو واپس بھجوا دیا گیا

یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 30 پاکستانیوں کو واپس بھجوا دیا گیا

yonan

اسلام آباد: پاکستان اس بار ڈٹ گیا۔ یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے انچاس مسافروں کو لیکر اسلام آباد ائیرپورٹ آنے والے چارٹرڈ طیارے سے ان مسافروں کو اترنے سے ہی روک دیا گیا۔ تصدیق کے بعد باقی مسافروں کو اسی طیارے سے واپس بھجوا دیا گیا۔ وزارت داخلہ کا بڑا کام ، یونان سے ڈی پورٹ 49 افراد کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہ ملی ، پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کا اعلان۔ ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کا ڈیٹا جہاز میں سوار افراد میں شامل تھا نہ کوئی پیشگی معلومات دی گئیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یورپین یونین کے کمشنر سے تمام معاملات طے پانے کے باوجود ایک یورپی ملک نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام کی پوچھ گچھ کے بعد صرف 19 افراد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق ہوئی جس کے بعد باقی 30 افراد کو اسی طیارے سے واپس یونان بھیج دیا گیا۔ 19 پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

About geopakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*