تازہ ترین
Home / صفحہ اول / ڈیرہ بگٹی میں وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پرقاتلانہ حملہ

ڈیرہ بگٹی میں وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پرقاتلانہ حملہ

بگٹی
ڈیرہ بگٹی: دہشت گردوں کی جانب سے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے قافلے کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تاہم حملے میں سرفراز بگٹی محفوظ رہے۔ صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے گزررہا تھا کہ بارودی سرنگ سے ان کے قافلے کو اڑانے کی کوشش کی گئی تاہم بم دھماکے میں سرفراز بگٹی محفوظ رہے جب کہ قافلے میں شامل 2 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا تاہم تخریب کاری کے اس منصوبے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے سرفراز بگٹی کے قافلےپر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

About Naveed Ahmed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>