تازہ ترین
Home / صفحہ اول / انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں دھماکے، چھ ہلاک

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں دھماکے، چھ ہلاک

160114061447_jakarta_indonesia_explosion_640x360_afp_nocredit
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں اور حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ان حملوں میں کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی جانب سے چھ دھماکے کیے گئے ہیں جن میں خود کش حملے بھی شامل ہیں۔جکارتا سے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک دھماکہ تھامرن کے علاقے میں سرینہ شاپنگ سنٹر کے باہر اور صدارتی محل اور اقوام متحدہ کے دفتر کے پاس ہوئے ہیں۔اس علاقے میں لگژری ہوٹلوں کے علاوہ دفاتر اور سفارت خانوں کی عمارتیں ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے سڑکوں پر لاشیں دیکھیں ہیں اور اس کے بعد پولیس اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس ابھی بھی شاپنگ مال میں موجود مسلح افراد کو تلاش کر رہی ہے۔جکارتا میں خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تین افراد کو دھماکے کی جگہ مردہ حالت میں دیکھا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ایک اہلکار جرمی ڈگلس جو وہاں موجود ہیں انھوں نے بتایا کہ فائرنگ جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ ایک بم حملہ ہے تاہم ابھی اس بارے میں کوئی علم نہیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہو سکتا ہے۔دھماکے والے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گيا ہے۔پولیس کے ترجمان نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مزید بم دھماکوں کے خدشے کے تحت لوگوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ماضی میں بھی اسلام پسند مسلم گروپس کی جانب سے انڈونیشیا میں حملے ہوتے رہے ہیں۔جکارتا میں سنہ2009 میں میریٹ اور رٹز ہوٹل میں ہونے والے حملوں کے بعد یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔جکارتا پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ممکنہ حملے کے بارے میں خدشات تھے لیکن حالیہ حملہ گذشتہ حملوں کے مقابلے میں بالکل مختلف نوعیت کا ہے۔

About Naveed Ahmed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>