تازہ ترین
Home / شوبز

شوبز

محبت سے پوری دنیا میں امن کی فضاءپیدا ہو سکتی ہے‘ بشریٰ انصاری

Bushra-Ansari3

لاہور (شوبز رپورٹر) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ محبت دنیا کی خوبصورت زبان ہے جس سے پوری دنیا میں امن کی فضاءپیدا ہو سکتی ہے ، دنیا کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو باہمی اتفاق سے حل نہ ہو سکے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر بیٹھی ہے اور بڑی طاقتوں کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ اگر ایٹمی جنگ کا آغاز ہوا تو دنیا کی آبادی ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی شروع سے ہی امن کی بنیاد پر یقین رکھتے ہیں اور دنیا کو ایٹمی خطرات سے بچانے کے لئے بڑی طاقتوں کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم کرنا ہو گا اور جن ممالک کے درمیان کسی بھی معاملات پر تنازعات ہیں۔ ان کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے حل کرنا چاہیے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ بدقسمتی سے انسان نے اپنی تباہی کا سامان خود ہی تیار کر رکھا ہے اگر وہ محبت اور امن کی زمان استعمال کرے تو دنیا کے چپے چپے پر امن اور خوشحالی کا دور شروع ہو جائے گی۔

موجودہ فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں،صائمہ نور

591891-saima-1472242719-726-640x480

لاہور: اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ‘ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اور پاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد میں بھی ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات پر توجہ دے رہی ہوں۔

بھارتی اداکار شاہد کپور بیٹی کے باپ بن گئے

591735-shahid-1472233000-462-640x480

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے جس پروہ خوشی سے نہال ہیں۔بالی ووڈ اسٹار شاہدکپور کے ہاں خوشیوں نے دستک دی ہے اورممبئی کے مقامی اسپتال میں ان کی اہلیہ نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پیدائش کے موقع پر بچی کا وزن 2.8 کلو گرام ہے اور زچہ و بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب اداکار شاہد کپوربیٹی کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں اورانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کا اظہارکرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

سونم کپوربھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے سرگرم

592043-sonam-1472277335-278-640x480

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جو اپنے تندو تیز بیانات اوراظہار خیال کے حوالے سے خاصی مشہور ہیں اب اداکارہ بھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جوغذائی قلت کے خاتمے کے خلاف این جی او کی سفیر ہیں،اداکارہ بھارت کی تین ریاستوں راجھستان، مہاراشترا اورمدھیا پردیش میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس حوالے اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں ہرسال دس لاکھ بچے غذائی قلت کے باعث مرجاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ تصورکرنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے کہ کتنے ہی بچوں کو مناسب غذا اور صاف پینے کا پانی بھی مہیا نہیں، ہم بھوک افلاس اورخالی پیٹ کے ساتھ کبھی بھی دنیا کو پر امن اور ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچے جو غذائی قلت کا شکار ہیں انہیں دیکھ کربہت دکھ جب کہ یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ غذائی قلت کے خلاف کام کرنے سے واقعی ہم بچوں کو مرنے سے روک سکتے ہیں جو قابل علاج بھی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان ہی وجوہات کے باعث وہ اس مہم کا حصہ ہیں جب کہ لوگوں سے گزارش بھی ہے کہ وہ بھی غذائی قلت کے خاتنے کے لیے آگے بڑھیں۔

پاکستانی لیجنڈ اداکارہ شمیم آرا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

575418-shah-1470381665-531-640x480

لندن: پاکستانی فلم انڈسٹریکی متعدد فلموں میں اپنی شانداراداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والی اداکارہ شمیم آرا لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔جیو پاکستان کے مطابق 1938 میں علی گڑھ میں پیدا ہونے والی نامور پاکستانی اداکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کرگئیں، شمیم آرا لندن کے اسپتال مین طویل عرصے سے زیرعلاج تھیں۔اداکارہ کا اصلی نام پتلی بائی تھا جب کہ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کی۔ ،ان کی پہلی سپرہٹ فلم سہیلی تھی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا جب کہ ان کی بہترین فلموں میں فرنگی، کنواری، آگ کا دریا، ہم رازاوردیوداس اوردیگرشامل ہیں، ناموراداکارہ شمیم آرا نے 4 مرتبہ نگارایوارڈ بھی حاصل کیا۔اداکارہ شمیم آرا کے انتقال پر پاکستانی فلم انڈسٹری کے فنکاروں نے گہرے دکھ اوررنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شاندار اداکاری کو بھلایا نہیں جا سکتا جب کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک اثاثہ تھیں۔

بھارتی حکمراں جماعت نے عامر خان کو سبق سکھانے کی دھمکی دیدی

571447-aamirkhan-1469986678-348-640x480

ممبئی: بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کو سبق سکھانے کی دھمکی دے ڈالی۔گزشتہ سال بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان نے بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی اورعدم برداشت کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ایک طوفان کھڑا کردیا اوربی جے پی اور شیوسینا کی جانب سے عامر خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں،عامر خان نے اپنے اس بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی اس کے باوجود انہیں عارضی طور پر بھارت کو چھوڑنا پڑا تاہم اب بھارتی وزیر دفاع نے عامر خان کے خلاف بیان دے کر ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔حکمران انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی عامر خان کواپنے بیان پر معافی مانگنے کے باوجود کسی صورت معاف کرنے کو تیار نہیں اور کافی عرصہ گزرجانے کے باوجود بھارتی وزیر دفاع منوھر پاریکرنے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب میں عامر خان کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک اداکار کا بیان ا?یا تھا بھارت میں عدم برداشت کے باعث ان کی بیوی ملک چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں کیوں کہ انہیں یہاں ڈر لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ افسوسناک بیان ملک کے خلاف تھا جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اسی لیے ملک کے خلاف بولنے والوں کو سبق سکھانا ضروری ہے جیسا کہ ایک اداکار اور کمپنی کو سکھایا گیا تھا۔

فن ایک سمندر ہے جہاں ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، عروہ حسین

571640-URWAHUCANE-1469993151-746-640x480

لاہور: پرفارمنس ہی فنکار کی پہچان ہوتی ہے،پاکستان فلموں کی کامیابی نے نئی راہیں کھول دیں۔ اچھے نتائج کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عروہ حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں ، فنکارکواپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ امن ، محبت اور انٹرٹین کرنا ہے۔پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے چیلجنگ کردار کے لیے میرا انتخاب کرتے ہیں۔ اتنا کام کرنے کے باوجود خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی میڈیم پر کچھ ہٹ کر ہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، جس کے لیے میرا فوکس اسکرپٹ اور اپنا کردار ہوتا ہے۔ اگر کردار پسندآجائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں۔پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا فنکار پر اعتماد کرتے ہوئے چیلجنگ کرداروں میں کاسٹ کرنا بڑی کامیابی ہوتی ہے۔ فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ ہی رہے ہوتے ہیں۔اپنے ہر نئے پروجیکٹ پر پہلے سے زیادہ محنت کرتی ہوں، کیونکہ ہمارا مقابلہ بہت سخت ہوگیا ہے،ٹی وی ناظرین صرف وہی پروگرام یا ڈرامہ دیکھنا پسند کریں گے جس میں ان کو انٹرٹین کرنے کے لیے کچھ ہوگا۔ نئیآنے والی فلم ” ٹو پلس ٹو“ ہر لحاظ سے یادگار بنانے کے لیے اپنے کردار پر محنت کر رہی ہوں۔ پہلی فلم ”نامعلوم افراد“کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کے ساتھ فلم بینوں کو بھی جاتا ہے جنھوں نے ہماری اس کاوش کو سراہا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، میرے لیے معیار زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

پریانکا چوپڑا کو بہت سارے بچوں کی خواہش

571936-Priyankachopra-1470031668-689-640x480

بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا کامیاب آغاز کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں بہت سارے بچوں کی خواہش ہے لیکن ابھی تو وہ فی الحال شادی کے لیے درست انسان تلاش کررہی ہیں۔پیرس میں امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو کے دوسرے سیزن کے تشہیری مہم کے دوران دیئے گئے انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھاکہ انہیں بہت سارے بچوں کی خواہش ہے لیکن ابھی فی الحال یہ ممکن نہیں کیونکہ وہ شادی کے لیے درست انسان کی تلاش میں ہیں اور ان کے نزدیک یہ زیادہ اہم ہے۔پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں شمار ہوتی ہیں، اس لئے وہ ایسا کام کرنا چاہتی تھیں جو کہ ان کے مقام سے مطابقت رکھتا ہو، وہ ہالی ووڈ میں روایتی اور دقیانوسی تصورات پر مبنی کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی تھیں جس سے ان کے ملک کا روایتی تشخص اجاگر ہو۔ اسی لیے انہوں نے کوانٹیکو میں کام کیا۔

ایکشن ہیرو ہریتھک روشن اب کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

525424-hritiekroshan-1464890914-366-640x480

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے کامیڈی فلموں میں کام کرنے کی حامی بھر لی جس کے بعد وہ جلد ہی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن فلم نگری کے صف اول کے اداکار ہیں جنہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اپنی فلموں میں انہوں نے اب تک کئی کردار نبھائیں ہیں جس میں رومانوی اور ایکشن کردار شامل ہیں تاہم اب انہوں نے کامیڈی فلموں میں بھی قسمتآزمائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے ہریتھک روشن نے کامیڈی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ ہریتھک روشن اپنی نئی آنے والی فلم ”کابل“ کے بعد ساجد خان کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے جس کے لیے اسکرپٹ کو فائنل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ایکشن ہیرو کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے اسی لیے نئے انداز اور نئے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اپنی نئیآنے والی فلم ”کابل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے فلم ”مالک“ پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

525308-malik-1464880504-324-640x480

لاہور: ہائیکورٹ نے فلم ”مالک“ پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں فلم ”مالک“ کی پابندی پر وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس میں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عمران عزیز نے مو¿قف اختیار کیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد فلم کی نمائش کے لیے اجازت دینا صوبائی حکومتوں کا معاملہ ہے جس میں وفاقی حکومت کسی صورت مداخلت نہیں کرسکتی تاہم فلم کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سیاسی شخصیات کی توہین کی گئی ہے جس پر اس کی نمائش روک دی گئی۔حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سمیعہ خالد نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں فلم کی نمائش پر پابندی کا معاملہ وفاقی حکومت کا ہے جس کا پنجاب سے کوئی تعلق نہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ وفاقی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم ”مالک“ کو این او سی جاری کرنے بعد اس کی نمائش روک دی گئی تھی جس پرلاہور ہائیکورٹ میں فلم کی نمائش پر پابندی کے خلاف درخواستیں دائر کردی گئی تھیں۔